طاہرالقادری کی مصطفی کمال کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پراے پی سی 30 دسمبر کو ہوگی:

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ داکٹر طاہرالقادری نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں 30 دسمبر کو شیڈول اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ہاٹ لائن نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے 24 دسمبر کے جلسے کی کامیابی پرمبارکباد دی اور30 دسمبرکولاہورمیں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی، جس پر مصطفیٰ کمال نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر قائم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا جائزے سمیت مشاورت کیلئے 28 دسمبر کو اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں اس کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی تھی