pillion riding in karachi

کراچی: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی(ہاٹ لائن) صوبائی حکومت کراچی کی جانب سے ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں دو دن کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگائی گئی تھی ,شہداءکربلا کے چہلم کے جلوس ختم ہونے کے بعد اب کراچی میں پابندی ختم کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے علاوہ بہت سے شہروں میں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔