آصف زرداری اور طاہرالقادری کل ملاقات کریں گے

لاہور: آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور عوامی تحریک کی اے پی سی کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا جس میں خورشیدشاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیلی فونک رابطے میں اے پی سی کے بارے میں مشاورت کی گئی، دونوں کے درمیان ملاقات کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں پائی تاہم 29 دسمبر جمعہ کے دن ملاقات ہوسکتی ہے۔