وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب كی جانب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف سعودی عرب میں اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وہ سیاسی مصروفیات کے علاوہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔