sajad-ali-shah

سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت سے انکار: چیف جسٹس

کراچی (ہاٹ لائن ) نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے سانحہ بارہ مئی کیس کی ساعت سے معذرت کر لی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بارہ مئی از خود نوٹس کیس ری اوپن کرنے کے معاملے کی ساعت ہونا تھی تاہم بینچ کے سربراہ نے کیس سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد مقدمہ سماعت کیلئے بینچ نمبر 2میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سانحہ بارہ مئی کے متاثرین میں شامل ہوں کیس نہیں سن سکتا ۔ ”میرے ڈرائیور نے ا س پر بیتنے والی روداد لکھی تھی “۔