ایم کیو ایم رہنما عمران فارق قتل کیس میں اہم پیش رفت

انٹرپول سے رابطے کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کرلی گئی ہیں:

اسلام آباد: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ اجراء کی منظوری دے دی۔

ہاٹ لائن نیوزکے مطابق ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ اجراء کی منظوری دے دی۔ ملزمان میں انورحسین، افتخار حسین اورکاشف کامران شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرے گی جب کہ رابطے کے لیے ضروری دستاویزات بھی مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئرکی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا اورلندن پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہے جب کہ کیس میں لندن پولیس اب تک 7697 دستاویزات کی چھان بین اور4556 افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔