blast

پشاور: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 3اہلکار زخمی

پشاور(ہاٹ لائن) میڈیا رپورٹس کے مطابق بشیر آباد میں نامعلوم دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، گاڑی گزر رہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بم کو اڑا ا گیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہو گئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر لیڈی ریٖڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دستی بم حملے میں دو رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ زخمیوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔