عمران خان کا شریف خاندان کیخلاف آج مزید انکشافات کرنے کا اعلان


اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شریف خاندان کے خلاف مزید انکشافات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما اور اقامہ کرپشن کے پہاڑ کا ایک ذرا سے حصہ ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ آج شریف خاندان کے خلاف مزید انکشافات کریں گے اور بتائیں گے کہ کس طرح شریف خاندان نے دولت لوٹی اور بیرون ملک منتقل کی۔

واضح رہےکہ پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جس کے باعث وہ رکن قومی اسمبلی اور وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوگئے۔