karachi-airport-attack

کراچی ایئر پورٹ حملہ: مارے جانے والے 10دہشتگردوں کی قبر کشائی آج ایدھی قبرستان میں کی جائے گی

کراچی(ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے دوران مارے جانے والے 10دہشتگردوں کی قبر کشائی آج ایدھی قبرستان میں کی جائے گی ۔ قبر کشائی کیلئے مجسٹریٹ کی نگرانی میں ڈاکٹرز کی ٹیم بنائی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کرنے کا مقصد دہشت گردوں کے نمونے حاصل کرنا ہے ۔ قبر کشائی کیلئے ایدھی قبرستان میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔