‘عمران خان کبھی امپائر اور کبھی عدالت کے سہارے ذاتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں’

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی امپائر اور کبھی عدالت کے سہارے ذاتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان تسلیم کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو نہیں گرا سکتے، عمران خان اور زرداری مل کر ہمارے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو بتائیں گے کہ عمران خان کے دائیں بائیں کون ہیں اور کس بنا پر انہیں معافی دی گئی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں سیاستدانوں کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔