سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شہبازشریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا، آصف زرداری


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ ’آل پارٹیز کانفرنس کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے‘۔

لاہور میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں طاہرالقادری اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پی پی کی طرف سے خورشید شاہ، رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، لطیف کھوسہ اور منظور وٹو شریک تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری، خرم نواز گنڈا پور اور دیگر رہنما مشاورتی بیٹھک میں شریک رہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آئندہ کی حکمت عملی کے لیے کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے آج ملاقات پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج وفد کے ہمراہ سہ پہر 3 بجے کے قریب منہاج القرآن سیکریٹریٹ آئیں گے جہاں ان کی طاہرالقادری سےملاقات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاون پرحکمت عملی سے متعلق مشاورت اور 30 دسمبر کی اے پی سی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ آصف زرداری 2 ہفتے قبل بھی عوامی تحریک کے قائد سےملاقات کر چکے ہیں۔