کراچی بندرگاہ سے 70 کروڑ مالیت کی 113 کلو ہیروئن پکڑی گئی


کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے 70 کروڑ روپے مالیت کی 113 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ پر کارروائی کی گئی، اس دوران ایک مشکوک کنٹینر کی تلاشی لینے پر اس میں سے 113 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن کھانے کی اشیاء میں چھپائی گئی تھی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 70 کروڑ روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔