عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہوگی


لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہوگی۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

عوامی تحریک ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والی اے پی سی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور مجلس وحدت مسلمین سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شرکت کریں گی۔

کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔