cloudy-weather

24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش کالام05، چترال04، دیر03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی04، کوئٹہ منفی01، دالبندین،گوپس 00جبکہ لاہور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 08، کراچی 17، پشاور 10، چترال 06، گلگت اور ہنزہ میں 01اور کوئٹہ میں منفی 01ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔