visa-poicy-in-pakistan

پاکستانی شہریوں سے شادی کرنیوالے افغان مہاجرین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں سے شادی کرنیوالے افغان مہاجرین کیلئے نئی ویزا پالیسی لانے اور اسے جلد کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سرحد کے دونوں جانب شادی کرنے والوں کے لیے خصوصی ویزا پالیسی لائی جا رہی ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد ایسے افراد کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔