راولپنڈی: جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی: چکری کےقریب ٹریفک حادثے میں جنرل (ر) خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔

ہاٹ لائن نیوز کےمطابق راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں پاک فوج کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں جنرل (ر) خالد شمیم کا بیٹا زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جنرل (ر) خالد شمیم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔