شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صفائی دینے کو تیار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صفائی دینے کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اے پی سی طلب کی اور طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ اب عوامی احتجاج اور دھرنے سمیت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ صفائی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن پنجاب حکومت اس بارے میں معافی مانگنے کو تیار نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف اور رانا ثنااللہ قسم اٹھانے یا حلفاً کہنے کو بھی تیار ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سے اب تک عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور اور رانا ثنااللہ کے درمیان چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں، خرم نواز نے راناثناءاللہ سے 2 ملاقاتیں ایک دوست گل شیر کے گھر پر کیں، 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں بھی دونوں کی ملاقات ہوئی جس میں ایک اہم شخصیت بھی شامل تھی