islamabad-airport

اسلام آباد: نئے ائیرپورٹ کی تعمیر رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر نئے ائیرپورٹ کی تعمیر رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد اگلے چھ ماہ اس کی تزئین و آرائش اور پروازوں کے ٹیسٹ کیلئے درکار ہوں گی اور یہ ائیرپورٹ اگلے سال اگست میں مکمل طور پر کام شروع کر دے گا۔وفاقی حکومت نے ائیرپورٹ کے اردگرد سڑکوں کا جال بچھانے کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3 بلین روپے مختص کئے ہیں۔ اس ائیرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ A-380 بھی لینڈ اور پارک ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس کو بھی اس ائیرپورٹ کیساتھ جوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ شاہکار ہو گا اور پاکستان کی بہتر تصویر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو راولپنڈی سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک لنک روڈ کی تعمیر بھی مارچ 2017ءتک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔