چمن: مال روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں—۔

چمن: صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر پولیس ناکے کے قریب یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک ایف سی، 2 پولیس اہلکار اور 4 شہری شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس موبائل، موٹرسائیکل اور رکشے کو نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی اور ریسیکو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مال روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔