شریف برادران سارا عرب گھوم لیں پھر بھی این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ شریف برادران سارا عرب گھوم لیں پھر بھی این آر او نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کو کامیاب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میری طرف سے اے پی سی کامیاب ہوگئی اب باقی لوگوں کا پتا نہیں‘۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے بتایا کہ حدیبیہ اور ایل این جی کا کیس ان کی طرف سے لطیف کھوسہ لڑیں گے، انہوں نے اے پی سی کے دوران مفت میں کیس لڑنے کا وعدہ کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وقت آگیا، ہمیں استعفے دے کر سڑکوں پر نکلنا چاہیے، چوروں لٹیروں کو پکڑنا ہوگا، ہمیں ان چوروں کو ملک سے بھگانا چاہیے۔

انہوں نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری عرب دنیا، مشرقی وسطیٰ گھوم آئیں لیکن این آر او نہیں ہوگا، یہ لوگ کل دوپہر 2 بجے سے بیٹھے ہیں لیکن اب تک سعودی کنگ عبداللہ نے بارآوری کی درخواست قبول نہیں کی۔

عوامی لیگ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ ’ میں وزیر اطلاعات رہا ہوں میرے ذرائع ہیں، میں نے ریاض سے معلوم کیا ہے‘۔