پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا اور پاکستان نے فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کے تبادلے کے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو سال میں دو مرتبہ فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے جب کہ یہ تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جانا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی اور بھارتی حکومت نے بھی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو دے دی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں بھارت کے 457 قیدی ہیں جن میں سے 399 ماہی گیر شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہناہے کہ 8 جنوری کو 146 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جائے گا۔