لاہور: سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل (ر) خالد شمیم کی نماز جنازہ ادا


سابق صدر آصف زرداری نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی:

لاہور: پاک فوج کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں چکری کے مقام پر جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔

ہاٹ لائن نیوز کے مطابق جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اور اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔

جب کہ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔