’نواز شریف کو اقامہ دینے والی ایف زیڈ ای کیپیٹل منی لانڈرنگ کا ذریعہ تھی‘


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقامہ دینے والی ایف زیڈ ای کیپیٹل کیپیٹل منی لانڈرنگ کا ذریعہ تھی۔

لاہور میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں نئے سال کی خوشیاں منائی گئیں لیکن پاکستان میں مفتاح اسماعیل نے عوام پر پٹرول بم گرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 5 سال تک ملک کو لوٹا اور اسحاق ڈار اس لوٹ مار کے انچارج تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پر 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چالیس چوروں نے پاکستان میں لوٹ ما رکا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، نیب سے بچنے کے لیے ڈھونگ رچایا جا رہا ہے