عمران خان کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنے کے دوران دائر کیے گئے چار مقدمات کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

13 دسمبر کو ہونے والی گذشتہ سماعت میں ان چاروں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔

عمران خان کی آج پانچویں مرتبہ عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔