2017 میں ایدھی کے سردخانوں میں 2523 میتیں امانتاً رکھوائی گئیں

بلقیس ایدھی اسپتال کی لیباریٹری میں15 ہزار455 مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے۔

کراچی: یکم جنوری سے 31 دسمبر 2017 تک ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں 2ہزار 523 لاوارث میتیں رکھی گئیں جن میں سے 864 میتیں شناخت کے بعد حقیقی ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ 1659 میتیوں کوغسل اور کفن کے بعد امانتاً ایدھی قبرستان مواچھ گوٹھ میں دفنادیا گیا۔

ایدھی انتظامیہ کے مطابق سرد خانون میں مجموعی طور پر9219 متیں امانتاً رکھوائی گئیں جنھیں غسل اورکفن کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا، ایدھی فاؤنڈیشن انتظامہ کے مطابق2016 کے نسبت خود کشی کی اموات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال کراچی اور گرد نواح کے مختلف علاقوں میں تشدد شدہ 132 لاشیں ملیں، سال 2017میں 524 مختلف حادثات و واقعات ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال کراچی کے مختلف اسپتالوں میں 7لاکھ 15ہزار 940مریضوں اورمیتوں کواسپتالوں سے گھر یا گھروں سے اسپتال تک رعایتی چارجز پر سروس فراہم کی گئی جب کہ شہر سے باہر کے لیے 11 ہزا ر 350 مریضوں اور میتوں کو سروس فراہم کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق سال 2017 میں2ہزار 190 چھوٹی بڑی ایمرجنسیوں میں زخمیوں اور ہلاک ہیونوالوں کو اسپتال تک پہنچایا گیا، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے ساحل سمندر ، ندیوں اور نالوں سے 101 لاشوں کو نکالاگیا اور 125افراد کو زندہ بچایا گیا، بلقیس ایدھی اسپتال کے میت خانے میں 6ہزار 900وارث میتوں کوغسل اور کفن کیا گیا۔

بلقیس ایدھی فری میٹرنٹی ہوم موسیٰ لین میں گزشتہ سال 4ہزار 596 اور فری میٹرنٹی ہوم میٹھا در میں 4ہزار 880فری ڈلیوری کیس کیے گئے،گزشتہ سال بلقیس ایدھی اسپتال موسیٰ لین میں 2 ہزار336 ڈلیوری کے مفت آپریشن کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال ایدھی موسیٰ لین میں مختلف امراض میں 83ہزار 330 مریضوں ، میٹھا در میں 69ہزار 210 مریضوں اور ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں 28ہزار 510 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا،بلقیس ایدھی اسپتال کی لیباٹری میں 15ہزار 455مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے ۔

انتظامیہ کے مطابق سال 2017 میں ایدھی منشیات کے شعبے سہراب گوٹھ میں 2190منشیات کے عادی افراد کا علاج کا گیا،گزشتہ سال کے دوران ایدھی ولیج ، بلقیس ایدھی ہوم نارتھ کراچی لاوارث عورتوں کے سینٹرمیں مجموعی طور پر 8ہزار 254لاوارثوں کودخل کیا گیا اور7ہزار 190 کوورثا کے حوالے کیا گیا۔

ایدھی انتظامیہ کے مطابق ایدھی چائلڈ ہوم کورنگی، ایدھی ولیج میں 190لاوارث گم شدہ بچوں اور ایدھی فیملی چائلڈ ہوم کلفٹن میں85 یتیم بے سہارا بچوں اور بچیوں کو داخل کیا گیا۔