عمران خان نے سیاست دان بننے کے بجائے جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کی، مریم اورنگزیب

عمران خان نے پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پر حملہ کیا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج پھرعدالت میں پیش ہورہے ہیں، آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جوکل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاست دان تونہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کررہے ہیں اورعمران خان نے جو کل ٹویٹ کیااس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ‘‘، عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔