dg ispr major general asif ghafoor

ٹرمپ کا ٹوئٹ: کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ہمیں کیسے چلنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ ہمیں کیسے چلنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے فنڈز کے لیے نہیں بلکہ اپنے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، ضرب عضب کے تحت حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی آپریشن کیا، کسی آپریشن کے نتائج فوری طور پر نہیں آجاتے، اس ایکشن کے بارے میں آنے والا وقت بتاسکتا ہے۔