آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات


جاپانی وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ دی گئی:

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

جاپانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھانےکو تیار ہیں۔

آرمی چیف نے جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں جی ایچ کیو کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سےجنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔