امریکا ہمارا یار نہیں، یارمار ہے، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے جارحیت کی کوشش کی تو پوری پاکستانی قوم کی جانب سے متفقہ جواب دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا کا رویہ نا اتحادی کا ہے اور نا دوست کا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار نہیں تاہم پاکستان کو امریکا سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا یار نہیں، یارمار ’دغا باز یا دوست نما دشمن‘ ہے۔