nawaz-sharif

آئیڈ یاز 2016میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہتے ہیں: نواز شریف

کراچی(ہاٹ لائن) کراچی کے ایکسپوسنٹر میں آئیڈ یاز 2016کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ آئیڈ یاز 2016میں شرکت پر خوشی ہے، آئیڈ یاز نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ہے ،نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہم معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں شرح سود ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،پاکستان دفاعی صنعت کی ترقی کے لیے بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پایا جا رہا ہے اور ملک میں توانائی کی صورتحال میں نمایا ں بہتری آئی ہے، ہم ملک میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی چاہتے ہیں ۔