ispr

سپہ سالا رنے مزید 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی: آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ہاٹ لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالا رنے مزید 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ، دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد فوجی جوانوں ، عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جس پر انہیں فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئی تھیں ۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ ، تیراہ گل ، محمد ولی اور خائستہ گل بھی شامل ہیں جو ملک کا مواصلاتی نظام اور سکولز تباہ کرنے میں بھی ملوث تھے۔