constable

پشاور میں دھماکہ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید، 8 زخمی

پشاور (ہاٹ لائن)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقے بشیر آباد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اپنی گاڑی کے قریب کھڑے تھے کہ اس دوران وہاں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک کلوگرام باردوی مواد کا استعمال کیا گیا تھا.