army-cheif

سپہ سالار کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دینے سے متعلق خارج کردہ درخواست کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد (ہاٹ لائن) سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ ، جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دینے سے متعلق خارج کردہ درخواست کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار عدنان سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاق پاکستان، وزیر اعظم اور وزارت دفاع کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے خدمات کے اعتراف کے طور پر وفاقی حکومت کوانہیں ترقی دیتے ہوئے فیلڈ مارشل بنانے کا حکم جاری کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواستیں خارج کرد ی تھیں۔