pak-army-chief-general-raheel-sharif

نیا آرمی چیف کون؟ اعلان 29 نومبر کو ہو گا

اسلام آباد(ہاٹ لائن) نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے کے حواے سے پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گی ہیں ، یہ تقریب 29نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراﺅنڈ میں منعقد کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف سپہ سالار کو چھڑی پیش کریں گے اور نئے آرمی چیف فرمان آمروز جاری کریں گے ۔واضح رہے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئے آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھال لیں گے ۔