qamar-zaman-kaira

دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث دہشتگرد حکومت کی اپنی صفوں میں موجود ہیں: قمرالزمان کائرہ

کراچی (ہاٹ لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں، حکمرانوں کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ غریب بچوں کو تعلیم دینے سے قاصر حکمران دانش سکول بنا رہے ہیں، تعلیم مہنگی ہو رہی ہے، دانس شکول کے دعوے والے کہاں گئے۔ شوباز شریف کی سستی روٹی سکیم آج کہاں گئی، لیپ ٹاپ سکیم شروع کی گئی، اب اس سکیم کا کیا ہوا ؟ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور حکمرانوں کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔