ch-nisar

چوہدری نثار کا ایک اور آپریشن، 1 ہفتہ مزید لندن میں قیام

لندن (ہاٹ لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک اور آپریشن کرانے کے لیے ایک ہفتہ مزید لندن میں قیام کرنا پڑے گا.
تفصیلات کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے آپریشن کے بعد کچھ پیچھیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں جس کے علاج کے لیے چوہدری نثار کو ایک ہفتہ مزید لندن میں قیام کرنا پڑے گا۔ڈاکٹروں کا کہنا کہ چوہدری نثار کی دوسری سرجری کے بارے میں فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا ،امید ہے کہ ہرنیہ کے آپریشن کے بعد پیدا ہونے والے مسائل ادوایات سے ہی حل ہو جائیں گے ۔