sartaj aziz

بھارت پاکستان میں امن اقدامات کو سبوتا ثر کرنے کی کوشش کررہا ہے: سرتاج عزیز

اسلام آباد (ہاٹ لائن )اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں براہ راست ملوث ہے اور وہ امن اقدامات کو سبوتاثر کرنے کی کوشش بھی کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کے باوجود بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہاہے۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں اپنی درخواست پر بلا امتیازغورکی بات کرتا ہے ، خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نہایت ضروری ہے۔ مشیر خارجہکا کہنا تھا کہ صرف بھارت کی گروپ میں شمولیت سے خطے میں طاقت کا توازن بری طرح متاثر ہو سکتا ہے،بدقسمتی سے بین الاقوامی برادری اس خطے کو درپیش چیلنجز کو نہیں سمجھ رہی۔سرتاج عزیزنے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے کوششیں کیں،سارک کانفرنس کا انعقاد ایک ملک کے غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث نہ ہوسکا۔ان کا کہناتھاکہ جنوب ایشیائی ریاستوں کے باہمی تنازعات خطے پر برے اثرات مرتب کر رہے ہیںجن کے حل کے بغیر امن اور ترقی یہاں ممکن نہیں ہے۔