khursheed-shah

عمران خان کا ایکشن نواز شریف کے لئے فوائد کا حامل

لاہور(ہاٹ لائن )میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے اور اگر اس پالیسی میں تبدیلی آئی تو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کے دشمن نہیں بلکہ دوست کا کام کر رہے ہیں اور انکے ایکشن سے نوازشریف طاقتور ہورہے ہیں۔”سیاست میں جلد بازی نہیں چلتی سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے“۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے مشکل وقت میں پاک فوج کی کمان سنبھالی ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ فوج لڑی ہے اوردہشت گردوں کوپیچھے دھکیلاہے،اب اس تسلسل کی سخت ضرورت ہے۔