elections in karachi

الیکشن کمیشن:کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے انتخابات ملتوی

کراچی(ہاٹ لائن ) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رینجرز کی عدم دستیابی کے باعث 24 نومبر کو قومی اسمبلی کی نشست این اے258 پر ہونے والی ضمنی پولنگ ملتوی کردی۔ ضمنی انتخابات اب 28نومبرکو ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرزسندھ میجرر جنرل بلاول اکبر نے الیکشن کمیشن سے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ دفاعی نمائش 2016ءکے انتظامات کے سبب رینجرز مصروف ہے جس کی وجہ سے این اے 258پر ضمنی پولنگ ملتوی کی جائے۔الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے پولنگ کی نئی تاریخ 28نومبر مقرر کردی۔این اے 258کے ضمنی معرکے کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرر دیاگیاہے۔