tallal-chaudry

عمران خان کی بے حیائی سامنے آ گئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے اوپر لگے الزامات کا نہ تو جواب دیتے ہیں اورنہ ہی ثبوت تاہم انہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھی شرمندگی اٹھانا پڑیگی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ترکی کے صدر کو تو نہیں ملنا چاہتے مگر بھارتی اداکاروں کیساتھ مل کر تصویریں بنواتے ہیں ۔خان صاحب کیا یہ قومی ذمہ داری ہے یا ذاتی خواہشات پوری کر رہے ہیں ؟
انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ بھارتی اداکار انیل کپور سے ملکر کیا کشمیر کا مسئلہ حل کر رہے تھے یا مودی پر تنقید کر رہے تھے یا کیا اس فلم میں کام کرنا چاہتے تھے جس میں ان کا رول ایک وزیرا عظم کا ہو؟ طلال چودھری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے” وہی فلم آپکو ڈھونڈنی پڑیگی کیونکہ اب آپ صرف وزیر اعظم کا رول کر سکتے ہیں مگر وہ پانچ سال کا نہیں ہو گا بلکہ تین گھنٹے کا ہو گا“۔ نواز شریف کے خلاف جو آپ نے الزامات لگائے ان کے ثبوت دیں اورجو الزامات آپ پر لگے اور جن سے اپ بھاگ رہے ہیں انکا جواب دیں ۔