چین کہاں کہاں مدد کرے گا ، چیئر مین پیمرا نے بتا دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن)چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اور اس کیلئے چین سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ پیمرا ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ ٹی وی کی صنعت کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کےعلاوہ بیشتر ممالک میں ڈی ٹی ایچ آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کا عمل نہیں رکے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم نہیں دے گی۔ابصار عالم نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کے معاملے پر لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ ابصار عالم نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی انتہائی شفاف طریقے سے کل 11بجے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ڈائریکٹر ایشیا پیسفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈ کاسٹنگ چینگ جن نے کہا کہ پیمرا پاکستان میں میڈیا تنظیموں اور ناظرین کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کیلئے پیمرا سے بھرپور تعاون کرینگے۔