وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن)وزیراعظم محمد نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج کو طلب کرلیا ،اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا ۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف ممالک سے معاہدوں پر غور کیا جائیگا، اس موقع پر جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائیگا۔اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔