بلوچستان عوام نے بیرونی ایجنڈے پر کار فرما دہشت گردوں کے نظریے کو مسترد کر دیا، آرمی چیف

کوئٹہ (ہاٹ لائن) چےف آف آرمی سٹاف جنرل راحےل شرےف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے بےرونی اےجنڈے پر کارفرما دہشت گردوں کے نظریئے کو مسترد کر دےا ہے ،سی پےک سے صوبے مےں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،سدرن کمانڈ اور اےف سی کی ان تھک محنت سے بلوچستان امن کا گہوارہ بن رہا ہے ،اےران اور افغانستا ن سے منسلک طوےل بارڈر پر موثر حکمت عملی کے باعث صوبہ مےں امن و اما ن کی مجموعی صورتحال مےں بہتری آئی ہے،سدرن کمانڈنے دشوار گزار اور سنگلاخ علاقوں مےں 1000کلو مےٹر کی سڑکےں انتہائی برق رفتاری سے تعمےر کر نے مےں اےف ڈبلےو او اور اےن اےل سی کی مد د کی جس سے پا ک چےن اقتصادی راہداری منصوبے کو بر وقت شروع کر نے مےں مد د ملی۔ انہوں نے ےہ بات منگل کو اپنے الوداعی دورہ کوئٹہ کے موقع پر پا ک فوج اور اےف سی کے افسران اور جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس سے قبل جب آرمی چےف کوئٹہ پہنچے تو کمانڈر سدرن کمانڈ لےفٹےننٹ جنرل عامر رےاض اور آئی جی اےف سی بلوچستان مےجر جنرل شےر افگن نے انکا استقبال کےا ،چےف آف آرمی سٹا ف جنرل راحےل شرےف نے کہا کہ بحیثےت آرمی چےف اداروں کی تعمیر اور دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں سول حکومت کو سیکیورٹی اور تعاون د میری ترجیح رہی ہے جس کے باعث تقریبا ہر ماہ میں نے بلوچستان کا دورہ کےا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے واضح طور پر غیر ملکی اےجنڈے پر کارفرما دہشت گردوں کو مسترد کےا اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کر نے میں ریاست اور فورسز کی مدد کی اب بلوچستان مےں لہر تبدےل ہوگئی ہے دہشت گرد اور انکے سہولت کار ہتھےار ڈال رہے ہےں جس کا واضح ثبوت فرارےوں کا بڑی تعداد مےں ہتھےار ڈال کر قومی دھا رے مےں شامل ہونا ہے ۔