قطر کے شاہی خاندان کا 6 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) قطر کے شاہی خاندان کا 6 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گیا۔ قطری شاہی خاندان کا چھ رکنی وفد عبدل ہادی مانا کی قیادت میں خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد میں سعود محمد، عبداللہ عبدل خیر، جابر عیسیٰ اور محمد حامد شامل ہیں جب کہ برطانوی شہری یام بہادر رائے بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق قطری وفد اسلام آبادایئرپورٹ سے قطری سفارتخانے کے لئے روانہ ہوگیا جب کہ اچانک قطری وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ بعض حلقے قطری وفد کے شرکا کو پاناما لیکس کی سماعت سے جوڑ رہے ہیں جب کہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ قطری شاہی خاندان کے افراد شکار کے لئے پاکستان آئے ہیں۔