سابق آرمی چیف کو ایکسٹیشن دینا غلطی تھی،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، اپنی مدت ملازمت کے دوران وہ عوام میں بہت مقبول تھے تاہم توسیع ملنے کے بعد ان کے احترام میں کمی واقع ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔