ڈاکٹر عاصم حسین کو بڑی ذمہ داری مل گئی

کراچی (ہاٹ لائن) ڈاکٹر عاصم حسین کو جیل میں بڑی ذمہ داری مل گئی، سابق وزیر پیٹرولیم اب پیپلزپارٹی کراچی کی صدارت کریں گے۔ پیپلزپارٹی قیادت نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو پی پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کردیا، وہ کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں زیر حراست ہیں، جیل سے ہی پارٹی امور چلائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطاق سعید غنی سیکریٹری جنرل اور شہلا رضا سیکریٹری اطلاعات ہوں گی۔