loc

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

راولاکوٹ (ہات لائن) میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر دی ، لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے دشمن کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا ۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال ، کریلا ،جندروٹ اورپونچھ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے بھارتی ہتھیار بھی استعمال کیے گئے ۔بھارتی فورسزمنڈہول،دربازار،جاوڑہ اورسحرککوٹہ کی آبادیوں کوبھی نشانہ بنارہی ہیں۔