چائے فروش ارشد خان کافلموں میں کام کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا.

اسلام آباد (ہاٹ لائن) سوشل میڈیا سنسیشن چائے فروش ارشد خان نے فلموں میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔ راتوں رات مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے 18سالہ چائے فروش ارشد خان نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے ابھی تک نہیں سوچا اور نہ ہی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ ہے ۔
اسلام آباد میں ایک کھوکھے پر چائے بنانے والے ارشد خان کو دنیا بھر میں اس وقت شہرت ملی جب ایک لڑکی نے چائے بنانے کے عمل کے دوران اس کی تصویر لیکر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی ، تصویر میں نیلی اور سبز آنکھوں والے لڑکے کو دیکھ کر دنیا بھر سے لوگوں کے لائیک آنا شروع ہو گئے اورمیڈیا نے بھی اس نوجوان کو خوب کوریج دی ۔