supreme-court-of-pakistan

جہانگیر ترین نااہلی کیس،تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کیلئے وقت مل گیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران جہانگیر ترین نے غیر قانی طور پر حاصل کردہ 7کروڑ سے زائد رقم واپس کر دی : ایس ای سی پی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اس لئے اب جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ ان کی خدمات گزشتہ روز ہی حاصل کی گئی ہیں اس لئے جواب جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔عدالت نے انور منصور کی استدعا منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بھی جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیدیا ہے اور الیکشن کمیشن اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مقدمے کی سماعت کے بعد درخواست گزار حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے غیر قانونی شیئرز خریدے اور عمران خان نے بھی الزامات کا جواب نہیں دیا جبکہ وزیراعظم پاکستان پر تو کسی قسم کا کوئی الزام ہی نہیں ہے۔