snow-mountains

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک ک بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔کالام میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات منفی05، کوئٹہ منفی02، دالبندین جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں کم سے کم10، کراچی 15، پشاور 11، گلگت 03 ، چترال 05، ہنزہ 01اور کوئٹہ میں منفی 02سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔